پنجاب پولیس کی پرانی وردی جولائی 2019 میں بحال ہو جائے گی ،آئی جی پنجاب

News Desk

حکومت نے پنجاب پولیس کی پرانی یونیفارم بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔  پنجاب پولیس کی یونیفارم سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں تبدیل ہوئی تھی جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی تھی۔  وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔یکم جولائی 2019 سے پنجاب پولیس کی خاکی وردی اور سیاہ شرٹ بحال کر کے فراہم کر دی جائے گی۔ پرانی وردی تبدیل کرنے کی تجویز 2012 میں دی گئی تھی جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کالی شرٹ

کے باعث پولیس اہلکاروں کو موسم گرما میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بتایا کہ پرانی وردی کی بحالی کا فیصلہ افسروں اور اہلکاروں کی تجاویز کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے کیا، موجودہ وردی کا سٹاک ختم، پرانی وردی یکم جولائی 2019 سے صوبے بھر میں مکمل بحال ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیفارم پر افسران اور اہلکاروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر آپریشنز میں دشواری کا سامنا تھا۔پنجاب پولیس کی کل تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔جن میں 2 ہزار سے زائد خواتین ملازمین بھی شامل ہیں ۔پنجاب پولیس کی نئی وردی کو پولیس افسران ، اہلکاروں ، اور عوام کی بڑی تعداد نے مسترد کر دیا تھا ۔جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا اور اب جولائی میں پرانی وردی ہی بحال کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *