پیپلزپارٹی نے پہلے سو دنوں کی حکومت میں مشرف کی چھٹی کی تھی، آصف علی زرداری

News Desk

سابق صدر آصف علی زرداری نے حیدر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے  کہ حکومت میں اندھے، بہرے اور گونگے بیٹھے ہیں، یہ کہتے ہیں سو دن میں اُن سے کوئی کام نہیں ہو سکتا، اِن کا صرف ایک کام ہے مرغی اور انڈہ اگر اِن کے پاس عقل نہیں تو انہیں آپ کیوں لائے؟  اچھا ہوتا الیکشن ہونے دیتے، آنے والی پارٹیاں آپس میں لڑ جھگڑ کر حکومت بنا لیتیں۔حکومت کو سو دن سے زائد گزر چکے ہیں۔ ہم نے سوات کو دہشت گردوں سے آزاد کیا۔

جس کی مدت ملازمت تین سال ہے، اسے زندگی کے فیصلے کرنے کا حق نہیں۔ہماری حکومت نےنے پہلے سو دنوں میں مشرف کی چھٹی کی تھی پرویز مشرف کی موت نہیں بلکہ زندگی چاہتا ہوں، جس کی جو آئینی ذمہ داری ہے اسے وہ نبھائے، آئینی حدود میں رہنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔جب کوئی غریب  آدمی کا استحصال کرتاہے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت دیں ہم صنعتیں لگا کر دکھائیں گے۔

ہمیں غیرملکی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں۔ پی ٹی آئی نے سندھ میں الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔ وفاقی حکومت کی سو روز میں کارکردگی صفر رہی۔پاکستان کی عدالتوں میںکئی سالوں سے لاکھوں  مقدمات زیر سماعت ہیں، اتنے زیادہ مقدمات تاخیر کا شکارہیں، اس پرتوجہ دی جائے، جس کا جو آئینی دائرہ اختیار ہے اس کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *