یاسر شاہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ،عمران خان نے 200 وکٹیں لینے پر مبارکباد دی

News Desk

ٹیسٹ کرکٹر اور سپین باولر یاسر شاہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بنی گالا ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کو تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک مثال قائم کی ہے اور تیز ترین وکٹیں لے کر پاکستان کا نام بلند کیا ہے ہے ہمیں اور پوری قوم کو اپ پر فخر ہے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مجھے مصروفیات کی وجہ سے کرکٹ دیکھنے کا وقت کم ملتا ہے مگر میں خبریں ضرور سنتا ہوں جس کی وجہ سے آپ کی کارکردگی کا پتہ چلا ۔

وزیر اعظم نے یاسر شاہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہار کی وجوہات بھی پوچھیں اس موقع پر یاسر شاہ نے کہا کہ اسپنرزکو کھيلتے ہوئے بلے بازوں کو کچھ دشواری ہوتی ہے، شکست کا ایک سبب یہ بھی بنا، ياسرشاہ نے مزید کہا کہ ہم وننگ ٹريک پر ہيں، مثبت میں کارکردگی میں‌ بہتری آئے گی.یاد رہے کہ یاسر شاہ کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیزی ترین ڈبل سینچری مکمل کرنے کا ریکارڈ ہے، جو انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں بنایا.۔

یاسر شاہ نے اس موقع پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔  یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کے بالر کلیری گریمٹ کا ریکارڈ توڑا تھا۔اس سے قبل یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں حاصل کر کے ناصرف ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا بلکہ سابق کرکٹر اور وزیراعظم عمران خان کا  ٹیسٹ میں 14 وکٹوں کا 36 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *