خرم شیر زمان آج آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کریں گے۔‎

News Desk

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ آصف زرداری نے اثاثے چھپائے اس لئے وہ رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں۔ ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے جس کی ذمہ داری خرم شیر زمان کو دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ الیکشن لڑتے وقت انہوں نے فلیٹ اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت تمام اثاثے ظاہرکرنا لازم ہے۔ اثاثے چھپانے پرآصف زرداری اسمبلی کے رکن رہنے کے اہل نہیں۔ان کے خلاف ریفرنس دائر کریں گے جس کی ذمہ داری خرم شیر زمان کو دے دی ہے۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں سے متعلق وزیراعظم کا وژن واضح ہے۔

جبکہ  پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان آج پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کریں گے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان جائیداد چھپانے پر آصف زرداری کو نا اہل قرار دیے جانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کریں گے۔جس کے لئےتمام دستاویزی ثبوتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے سلسلے میں پارٹی کی ہدایات موصول ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *