بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‎

News Desk

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گتریس کو ٹیلی فون کیااور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *