اتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔اصف علی زرداری

News Desk

سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پر جتنا ظلم کیا جائے گا، ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں، ہم اِتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم مشکل حالات میں ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر اُبھرتے ہیں۔ موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتا، مشکل وقت وہ تھا جس کا سامنا شہید بی بی نے کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاری کے لیے کئی گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، کوئی فلیٹ میرے نام پر نہیں ہے، جے آئی ٹی یا دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، اگر بے بنیاد الزامات پر مقدمات بنائے تو اس کا بھی مقابلہ کریں گے۔ شہید بی بی نے ضیاء جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یوم شہادت بھرپور عقیدت و احترام سے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے، ایک طرف پانی و گیس بند، دوسری جانب صوبائی حکومت کو فنڈز بھی نہیں دیئے جاتے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں مہم بھی چلائی گئی، شہید بھٹو نے ملک کو 1973ء کا آئین دیا، آمروں نے متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑدیا۔27

دسمبر کو عوام گڑھی خدابخش میں جمع ہو کر سازشی عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کریں گے۔اجلاس میں خورشید شاہ، قائم علی شاہ، قمر الزمان کائرہ، نثار احمد کھوڑو، مراد علی شاہ ،علی مدد جتک، ہمایوں خان، چوہدری لطیف شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *