حکومت کا نیشنل یوتھ پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ

News Desk

وفاقی حکومت نے  نوجوانوں کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نیشنل یوتھ پورٹل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نوجوان نوکریوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ نیشنل یوتھ کونسل کےپیٹرن ان چیف خودوزیراعظم ہوں گے اور صوبائی وزرائےکھیل بھی نیشنل یوتھ کونسل کاحصہ ہوں گے۔ کہا جارہا ہے کہ ملکی سطح پر اسپورٹس کےنمایاں ناموں کویوتھ کونسل میں شامل کیاجائےگا۔

اس ضمن میں یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جائے گی جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حکام بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ہنر مند افرادی قوت اورکاروباری افراد  کے درمیان رابطے کیلئے نیشنل جاب پورٹل اور ایک موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس کونسل کے ذریعےملک بھر میں نوجوانوں کے لئےہونےوالی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائےگی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ  نیشنل جاب پورٹل نوجوانوں کی ملازمتوں کیلئے ایک ڈیٹا بینک کے طور پر کام کرے گا۔اور اس سے پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہو گا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *