نیب کے زیر حراست سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے گرفتار سی ای او کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

News Desk

سرگودھا کیمپس کیس میں گرفتار سی ای او میاں جاوید دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔میاں جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او تھے اور سرگودھا یونیورسٹی کے معاملہ میں گرفتار تھے۔  انہیں جیل میں ہارٹ اٹیک آیا جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاںبر نہ ہو سکے۔

میاں جاوید کو دل کا دورہ پڑنے سے فوری متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، انتظامیہ کی جانب سے فوری ایکشن نہ لینے کے باعث میاں جاوید کی حالت غیر ہو گئی، کچھ دیر بعد متعلقہ انتظامیہ میاں جاوید کو ہسپتال منتقل کرنے لگی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

میاں جاوید کے انتقال کے بعد ان کے ورثا کی جانب سے پولیس سے درخواست کی گئی کہ ان کی ہتھکڑیاں اتار دی جائیں لیکن لاہور پولیس کے ملازمین نے ہتھکڑیاں اتارنے سے انکار کر دیا، مجسٹریٹ کے آنے کے بعد میاں جاوید کے ہاتھوں سے ہتھکڑیاں اتاریں گئیں۔میاں جاوید کی ہتھکٹریاں نہ کھولنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آئی جی  جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کر لی اور جامع تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کہ کہ انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *