نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صور ت میں سڑکوں پر نہیں قانونی راستہ اپنائیں گے‎

News Desk

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کسی پریشر اور دباو کے بغیر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔انشاء اللہ نواز شریف کے حق میں فیصلہ آئیگا.پیپلز پارٹی کے ساتھ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے .حکومت کو کام کرنے کے لئے دو سال کا وقت دینا چاہتے ہیں ان کو شہید نہیں بننے دیں گے.نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صور ت میں سڑکوں پر نہیں قانونی راستہ اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا کیونکہ ہمارا کیس مضبوط بنیادوں پر لڑا گیا. احتساب جج کھلے دل سے فیصلہ کریں گے وہ کسی بھی قسم کا پریشر اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ اس سے پہلے بھی ہمارے خلاف فیصلہ آیا تھا اور ہم نے قانونی جنگ لڑی تھی جس میں ہماری جیت ہوئی تھی۔

مسلم لیگ (ن) لیگ ہمیشہ قانون کو فالو کرتی ہے اور آئین و قانون کے دائرے کے اندر رہ کر اپنی جنگ کرتی ہے ۔ 
حکومت خود اپوزیشن ہی ہے۔ ان کے خلاف اپوزیشن کرنے کی ضرورت نہیں یہ اپنے بوجھ تلے خود دب جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *