مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

News Desk

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسے میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منارہی ہے۔ر برس دنیا بھر میں مسیحی برادری حصرت عیسیٰ ؑ  کی تاریخ پیدائش کی نسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقع پر نا صرف چراغاں کی جاتا ہے بلکہ عیسائی اپنی روایات کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔رسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد 24 اور 25 دسمبر کی رات گرجا گھروں میں جا کر عبادت کرتے ہیں اور پھر اگلے روز صبح ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتے اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر مذہبی مجلسیں منعقد ہوتی ہیں، خصوصی عبادتیں انجام دی جاتی ہیں، اس موقع پر خاندانی اور سماجی تقریبات کا اہتمام ہوتا ہے جن میں شجرہ کرسمس کی رسم، تحائف کا لین دین، سانتا کلاز کی آمد اور عشائے کرسمس قابل ذکر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی ہے ۔

ملک بھر میں واقع تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں اور پولیس کے جوان مسیحیوں کی سکیورٹی لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *