کیا آپ مریم نواز کی بات سے اتفاق کرتے ہیں ؟ ایک ہی شخص کو چوتھی بار سزا۔اندھے انتقام کی آخری ہچکی مگر فتح نواز شریف کی

News Desk

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی سال کے طویل انتقام نما احتساب کے بعد تین نسلیں کھنگالنے کے بعد ایک پائی کی کرپشن نہ کِک بیک نہ کمشن۔ نہ سرکاری خزانے میں رتی بھر خیانت۔ انہوں نے کہا جتنے بھی فیصلے آئے ان کے مرحوم والد کے ذاتی کاروبار کے حوالے سے آئے. اس میں بھی کچھ غلط نہ مل سکا تو مفروضوں پر سزائیں سنائی گئیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا آج کا فیصلہ نواز شریف کی امانت۔ صداقت اور دیانت پر ایک اور مہر ہے. فیصلے انشاءاللہ ختم ہو جائیں گے. جو باقی رہ جائے گا وہ ہے نواز شریف کی سچائی اور مخالفوں پر ظلم کا بوجھ جس کو وہ ڈھاتے رہیں گے۔ کیونکہ حکومت طاقت اور اختیارات ہوتے ہی ختم ہونے کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا وقت بدلتے اور حالات الٹتے دیر نہیں لگتی۔ یاد رکھیں ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف الزامات میں رتی برابر بھی سچائی ہوتی، ثبوت ہوتے یا ایک بھی گواہی ہوتی تو دس ہزار درہم کو بہانہ نہ بنایا جاتا۔ خاندانی کاروبار اور جائز ذاتی لین دین کا سہارا نہ لینا پڑتا۔ یہی نواز شریف کی فتح ہے۔نواز شریف کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کا ہر ووٹر بھی آج سرخرو ہوا.
یاد رہے احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے نواز شریف کو 3 ارب 47 کروڑ 87 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو مفرور قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال تک عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا جبکہ العزیزیہ اور ہل میٹل جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف مزید دو نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا گیا ہے جس میں احتساب عدالت نے انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا ہے جب کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کے ساتھ مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر کو بھی سزائیں سنائی تھیں جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کیا۔

مریم نواز نے ضمانت پر جیل سے رہائی کے بعد خاموشی اختیار کرلی تھی تاہم گزشتہ روز سے وہ ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *