وزیراعظم عمران خان کا علی رضا عابدی کے قتل کا نوٹس واقعے کی رپورٹ طلب‎

News Desk

وزیراعظم عمران خان نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گورنر و وزیراعلیٰ سندھ نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، وسیم اختر، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے. انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ 

دوسری جانب علی رضا عابدی کی میت جناح ہسپتال سے امام بارگاہ یثرب منتقل کی گئی  جہاں ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ادا کر دی گئی.نماز جنازہ مولانا حسن ظفر نے پڑھائی جس میں ایم کیوایم اراکین. سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اورمقتول کے رشتے داروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
واقعے کے بعد سندھ حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کے دفاتر کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.اس حوالے خصوصی اقدامات بھی کر لیے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی علی رضاعابدی پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے. انکا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، انہوں نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ تین دن قبل بھی شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا تھا۔قاتلانہ حملے میں‌ جاں بحق ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب ڈیفنس کراچی میں ادا کر دی گئی جس میں ایم کیو ایم رہنماوں سمیت سیاسی قائدین سمیت کثیر تعداد میں‌لوگ شریک ہوئے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *