وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

News Desk

 سپریم کورٹ نے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ تحلیل کر دیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کے ارکان کی تقرری کے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو بھی توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ ممبران کی تقرری سپریم کورٹ سے منظوری کے بغیر کی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ نے مجوزہ نام سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر صحت،  چیفسیکرٹری صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو دو روز میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دینے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ نے 17 نومبر کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بورڈ تحلیل کرتے ہوئے دو ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *