اسلام آباد ائیر پورٹ پر طیارے کو حادثہ، پی آئی اے کا طیارہ سیڑھی سے ٹکرا گیا

News Desk

پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن  کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 373 کے طیارے سے سیڑھی ٹکرا گئی جس کے بعد پرواز کی روانگی منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑے طیارے پرگاڑی ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا ہے ، پی آئی اے انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق سیڑھی ٹکرانے سے طیارے میں ہونے والے نقصان کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا اور ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔مسافروں کو پروازوں کے اوقات میں ردوبدل سے ان کی جانب سے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبروں پر آگاہ کر دیا گیا ہے، پی آئی اے نے اس غیر متوقع صورتحال پر مسافروں کو زحمت پر معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازیں اکثر انجن کی خرابی کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جہاز سے منسلک مسافروں کو جہاز تک پہنچانے والا کنیکٹ برج گرنے ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔سول ایوی ایشن حکام نے واقعے پرایئرپورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں انکوائری بورڈ بھی تشکیل دیا تھا۔

پی آئی ا ے جو کہ پہلے ہی طیاروں کی قلت کا سامنا کررہا ہے ، سسٹم میں ایک اور طیارے کی کمی کے سبب ا س کا فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔پروازوں کی روانگی پر تاخیر پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔پی آئی اے ترجمان نے مسافروں کو تاخیر کی زحمت معزرت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *