پاکستان دنیا کے دس خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں شامل ، فوربز میگزین

News Desk

معروف بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 میں سیروتفریح کے لیے دنیا کے بہترین دس ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔فوربز میں شائع رپورٹ میں پاکستان کی معروف حگہوں کا ذکر کیا گیا جہاں گھومنے پھرنے کے شوقین افراد اپنی چھٹیاں گزار سکتے ہیں۔معروف میگزین فوربز نے 2018ء کے اختتام پر حال ہی میں 2019ء میں سیر و تفریح کے لیے 10 پسندیدہ ترین ممالک کے تفریحی مقامات پر مبنی ایک فہرست جاری کی جس میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔

فوربز کی اس فہرست میں پاکستان کو آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس فہرست میں پُرتگال سب سے پہلے نمبر پر ہے، پُرتگال میں موجود آزورز آئی لینڈ اپنی مثال آپ ہے یہی وجہ ہے کہ یہ سیاحوں کی توجہ بآسانی اپنی جانب مبذول کرواسکتا ہے۔جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں دی ایزورز، پرتگال، مشرقی بھوٹان، لاس کیبوس، میکسیکو، کولمبیا، ایتھوپیا، مداگاسکر، منگولیا، پاکستان، رواندا اور ترکی کے دریائی کنارے شامل ہیں۔

موسم سرما میں محدود راستوں اور موسم کی سختی کی بنا پر سیاح آدھے راستوں میںرک کر برف باری دیکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔  بعدض مہم جو سیاح ہی موسم سرما میں برف کی چادر سے ڈھکے شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں دی ایزورز، پرتگال، مشرقی بھوٹان، لاس کیبوس، میکسیکو، کولمبیا، ایتھوپیا، مداگاسکر، منگولیا، پاکستان، رواندا اور ترکی کے دریائی کنارے شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *