آرمی چیف کی سربراہ امریکی اتحادی فوج اور روسی سفیر سے ملاقات‎

News Desk

آرمی چیف اور جنرل آسٹن ملر کی ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل۔ علاقائی سیکیورٹی صورت حال بارڈر سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مسئلہ افغانستان کا سیاسی حل نکالنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بارڈر سیکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے اتحادی افواج کے سربراہ کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن کیلئے اہم ہے۔ 
اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں روسی سفیر الیکسی یوری نے ملاقات کی۔ 
آرمی چیف اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرقہ تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ 
روسی سفیر نے روسی حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو میڈل آف کامن ویلتھ پیش کیا۔
روسی سفیر نے ملاقات میں پاک فوج کے 10افسران اور 2 فوجی جوانوں کو میڈلز سے نوازا۔ 
روسی سفیر کی جانب سے روسی کوہ پیماء ٹیم کو بچانے والے افسران اور جوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔روسی اعزازات میں آرڈرآف فرینڈ شپ۔میڈل فارکرج اور میڈل فارکامن ویلتھ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے جوانوں کو اعزازات روسی کوہ پیماء الیگزینڈرگوکوؤ کو بچانے کے اعتراف میں دیے گئے۔ آرمی ایوی ایشن کا 6 روزہ مشن انتہائی خطرناک تھا۔ اس مشن میں پاک فوج کے جوانوں نے 20650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیماء کو ریسکیو کیا تھا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کوہ پیماء الیگزینڈرگوکوؤ کولیٹوک پیک سے بچایا گیا تھا۔روسی کوہ پیماء کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشئیرسے سے بچایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *