آصف زرداری 31 دسمبر تک گرفتار ہو جائیں گے۔‎



News Desk

کابینہ اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جعلی اکاونٹس کیس کے حوالے سےجےآئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کیلئےحکومتی ذرائع استعمال کیےگئے.
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 172 لوگوں کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گا۔ منی لانڈرنگ کے لیے عوامی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔ 
آصف زداری کو معلوم ہوجائے گا یہ پرانا پاکستان نہیں ہے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا احتساب کا عمل چلتا رہے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ کابینہ کا فیصلہ ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جن میں آصف زرداری ، ان کی بہن فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانام بھی شامل ہے ۔ امید ہے اب آصف زرداری اس جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے۔

احتساب آزادانہ طور پر جاری رہے گا ایف آئی اے نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں. حکومت کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا انہوں نے ایک صوبہ یرغمال بنائے رکھا۔
ایک سوال کے جواب میں کہ کیا آصف زرداری اکتیس دسمبر کو گرفتار ہو رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا انشاء اللہ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ کے لیے حکومت کا استعمال کیا گیا. جن لوگوں کو ابھی بھی سنجیدگی کا احساس نہیں ہورہا انہیں آنے والے دنوں میں ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آج کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا ، واقعات سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی میں کچھ گینگ دوبارہ متحرک ہوئے ہیں.کراچی کا امن پاکستان کی معیشت سے جڑا ہوا ہے. کابینہ کوتشویش ہے کہ نفرت انگيز تقریر پر برطانوی حکومت نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا.
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان معاملات کو برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایاجائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *