بلاول بھٹو کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی، خورشید شاہ



News Desk

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر بلالول بھٹو کو گرفتار کیا گیا تو پورے ملک میں افراتفری پھیل جائے گی ۔بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے لیے دل اور گردہ چاہیے، یہ ایک خطرناک کھیل ہو گا۔بلاول بھٹو کو گرفتار کرنا ناممکن ہے مگر یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔سندھ میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں کیونکہ آئین اور قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے البتہ مارشل لا کے ذریعے آئین ختم کر کے گورنر راج لگایا جا سکتا ہے جب کہ آئین ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ انہیں خلائی مخلوق کی مدد سے  لایا گیا ہے اور یہ سب جانتے ہیں۔ عمران خان اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں سے اسے بیلنس کرنے کی کوشش کرنے کے چکر میں ملک میں بحران اور غیر یقنی صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔عمران خان نے سیاستدانوں کی گرفتاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور سیاستدانوں سے جیلیں بھرنا پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے۔ عمران خان سے وہ کام کرائے جا رہے جو کوئی سیاستدان نہیں کر سکتا تھا۔

ہمارا وزیراعظم کہتا ہے کہ جو سیاستدان یوٹرن نہیں لیتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، پیپلزپارٹی کی قیادت نے لوگوں کو سوچ اور نظریہ دیا، بے نظیر صاحبہ کو دھمکیاں دی گئیں کہ آپ پاکستان نہ جائیں، آپ کو مار دیا جائے گا، بے نظیر صاحبہ یوٹرن لے سکتی تھیں لیکن آپ نے کہا مجھے پروا نہیں مجھے بس اپنی عوام میں رہنا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کوئی کسی امر کا احتساب کیوں نہیں کرتا  ، اُن کے بھی بیرونی ممالک میں جائیدادیں ہیں۔  نیب کے  چئیرمین کی تعیناتی کے معاملے پر اُن کا کہنا تھا  مجھے جسٹس جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب تعینات کرنے پر افسوس نہیں ہے  کیونکہ فرعون کے گھر میں ہی موسی پیدا ہوا تھا ۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔ اگر کسی پر الزام لگائے جاتے ہیں تو نیب کو چاہیے کہ اُسکے ثبوت بھی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *