بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے‎

News Desk

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی خوشحالی صوبے کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیکیورٹی اور معاشی صورتحال میں بہتری پر پاک فوج کو سراہا۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب سے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی اور پاک ایران سیکیورٹی تعاون سے بھی سیکیورٹی مزید بہتر ہوگی۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے صوبے میں امن و استحکام بالخصوص خوشحال بلوچستان پروگرام پر پاک فوج کے کردارکو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *