تل کے لڈو بیچنے والے نابینا شخص کے اکائنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے



News Desk

کراچی میں جعلی اکاؤنٹس کا ایک اور کیس بے نقاب ہو گیا۔ تل کے لڈو بیچنے والا نابینا شہری بھی کروڑ پتی نکلا۔ کورنگی کے رہائشی لیاقت کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تو ادارے الرٹ ہوگئے۔کراچی میں فالودے والے کے بعد تل کے لڈو بیچنے والے کے نام پر بھی اکاؤنٹ نکل آیا، نابینا شخص لیاقت کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے نکلے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لیاقت نامی محنت کش کے گھر چھاپہ مارا اور بعد ازاں اسے ایف بی آر کے دفتر طلب کیا گیا جہاں لیاقت نامی شخص جو کراچی میں محنت مزدور کر کے تلوں کے لڈو بیچتا ہے اس کے اکائنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ۔

\نابینا محنت کش لیاقت نے بتایا کہ میرا شناختی کارڈ تین بار کھو چکا ہے اور شناختی کارڈ گمشدگی کی رپورٹ بھی تھانہ میں جمع کرا چکا ہوں ۔ایف بی آر کے رابطہ کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ میرے اکائنٹ میں ڈھائی کروڑ روپے ہیں ۔دوسری طرف ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لڈو فروش لیاقت کے شناختی کارڈ نمبر پر باقاعدہ طور پر ایک کمپنی رجسٹرڈ ہے، یہ کمپنی بلیک لسٹ کی گئی ہے۔ ایف آئی اے حکام بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اعلیٰ حکام نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *