سندھ میں فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں موجودہ حکومت خود چار ووٹوں پر کھڑی ہے

News Desk

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی۔فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں۔ وفاقی حکومت خود 4 ووٹوں پر کھڑی ہے. یہ لوگ عوام کے مینڈیٹ سے سندھ میں حکومت کبھی نہیں بناسکتے۔ 25جولائی کے الیکشن کے دوران سندھ میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چرانے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔

مرتضٰی وہاب عباسی نے فاروڈ بلاک کی خبروں کو مسترد کردیا۔ کہتے ہیں ہم عدالتوں کے سامنے پیش ہورہے ہیں اور تمام کیسز میں سرخرو ہونگے. ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی کیسزکاسامنا کیا۔یہ ہتھکنڈے ماضی میں بھی آزمائے گئےان سے گھبراتے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارورڈ بلاک کی بات کرنے والے سوچ لیں وفاق میں انکی حکومت 4 ووٹوں پر کھڑی ہے یہ ووٹ ادھرادھر ہو گئے تو انکی حکومت نہیں رہے گی۔

جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ کے اندر فارورڈ بلاک بن رہا ہے.گورنر راج لگنے کی کوئی بات زیربحث نہیں.
کوئی بھی کام جلد بازی میں نہیں کریں گے 18ویں ترمیم کالا قانون ہے 18ویں ترمیم کےخلاف ہوں اور رہوں گا۔

سندھ کے اندر فارورڈ بلاک بن رہا ہے۔ تین ماہ میں فاروڈ بلاک بن رہا ہے اور نئی جماعت بنانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے اور ان ہی میں سے کچھ لوگ ہوں گے جو نئی جماعت بنائیں گے۔ ہمیں بار بار ایک بات بولنے کی عادت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے خلاف بات کریں تو ن لیگ جواب دیتی ہے. ن لیگ پر بات ہو تو پی پی جواب دے رہی ہے. جب ان کی کرپشن پر گفتگو کریں تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر مینڈیٹ دلایا گیا ہے تو پیپلزپارٹی کو سندھ کیسے مل گیا۔ انہیں سندھ مل جائے تو ٹھیک ہمیں وفاق ملا تو ان کو غلط لگتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *