آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات‎

News Desk

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العایش نے پاک سعودی دفاعی تعلقات میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *