بنگلہ دیش میں عام انتخابات ،عوامی لیگ نے میدان مار لیا

News Desk

بنگلہ دیش میں برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے عام انتخابات میں جیت گئی ہے، حکمران جماعت 300 میں سے 287 نشستیں حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔عوامی لیگ اوراتحادیوں نے 287سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی  جبکہ اپوزیشن اتحاد صرف 7 سیٹیں جیت پایا۔حسینہ واجد تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالیں گی ۔

اپوزیشن اتحاد نے نتائج تسلیم کرنے سے انکا رکردیا ۔حکومتی اتحاد پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے غیر جانبدار حکومت کی نگرانی میںنئے انتخابات کا مطالبہ کیاہے۔ قبل ازیں پولنگ کے دوران ملک بھر میں پر تشدد واقعات میں مرنے والو ں کی تعداد 17 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

اپوزیشن کے جاتیا اوکیا فرنٹ کے سربراہ کمال حسین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئے انتخابات کرائے جائیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمال حسین نے کہا کہ حکمراں جماعت کی دھاندلی کے سبب اپوزیشن کے 100 سے زائد امیدوار انتخابی عمل سے الگ ہونے پر مجبور ہوئے۔

گزشتہ روز بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ منعقد ہوئ جس کے لیے ملک بھر میں 40 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے تھے۔عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے تھے جس کے لیے 6لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔اپوزیش جماعتوں کی جانب سے موجودہ وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت پر مخالفین کو خاموش کروانے اورمختلف قوانین  کے ذریعے آزادی صحافت پر پابندیاں لگانے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *