سندھ میں بہت جلد پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بن جائے گا، فیصل واوڈا



News Desk

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ سندھ میں بہت جلد پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے ۔اور پیپلز پارٹی کےاس  فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں۔اول تو سندھ حکومت بچے گی نہیں اگر بچ بھی گئی تو جو نیا وزیر اعلیٰ ہو گا وہ بھی شاہ ہی ہو گا ۔

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں صوبے کی سیاست کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کیا۔ اس حوالے سے فیصل واڈا نے بتایا کہ انہوں نے گورنر سندھ کو کہا ہے کہ اپنی دوسری مصروفیات کم کریں کیونکہ ذمہ داریاں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت کے گھر بھی اہم میٹنگ ہو گی، اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کر دیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے اسلام آباد جا رہے ہیں ۔

جنہیں پورے حالات و واقعات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کئی ایم پی اے پی ٹی ائی سے رابطے میں ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت سے نالاں ہیں اگلے کچھ روز میں ایک نیا اپ سیٹ ممکن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *