آئی جی سندھ سید کلیم امام نے شکایات کے لیے اپنا واٹس ایپ نمبر عوام کو دے دیا

News Desk

   آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے شہریوں کو بروقت قانونی امداد کی فراہمی کیلئے اپنا واٹس ایپ نمبر عام کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام اس نمبر پر پولیس کے خلاف بھی اپنی شکایات شیئر کرسکتے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے حالیہ واقعات کے تناظر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس یا اطراف کے علاقوں یا پڑوس میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی مشتبہ افراد یا کوئی مشکوک گاڑی موٹر سائیکل، بیگ، پارسل، تھیلا اور بریف کیس وغیرہ دیکھیں تو فوری طور پر اس کی اطلاع مددگار 15 قریبی تھانہ ڈی آئی جیز ایس ایس پیز دفاتر کو دے کر جرائم کے خلاف پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ عوام مجھے واٹس ایپ نمبر

03000021881

پر بھی مذکورہ حوالے سے یا پھر خود کو درپیش مسائل و مشکلات اور بالخصوص پولیس کے خلاف شکایات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *