آصف زرداری کے ایک اشارے پر پی ٹی آئی کی حکومت گرا دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

News Desk

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے اور یہ بیساکھیاں صرف چھ سیٹیں ہیں ۔میرے والد آصف علی زرداری جب اشارہ کریں گے صرف ایک ہفتے میں حکومت کو گھر بھیج سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے گھر انکی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی جیسے پڑھے لکھے نوجوان سیاستدان برسوں بعد پیدا ہوتے ہیں انکی وفات سے یہ خلا پر نہیں ہو سکتا ۔

بہت جلد علی رضا عابدی کے قاتل قانون کے کٹہرے میں ہوں گے  ۔ ملک میں اس وقت دہشتگردی کا بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن ہماری توجہ کہیں اور ہے۔جو چاہتے ہیں کراچی کے مسائل حل نہ ہوں وہ اصل میں چاہتے ہیں کہ کراچی کا وزیر اعلیٰ تبدیل کیا جائے، لیکن سندھ کے عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم پانچ سال وفاق میں رہے، اور دس سال صوبے میں حکومت کی، ایک بار بھی بلاول بھٹو پر کرپشن کا سوال نہیں اٹھایا گیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے، جے آئی ٹی اور حکومت کا گٹھ جوڑ عوام دیکھ رہے ہیں، حکومت کا ایک وزیر ایف آئی اے والوں کے پاس بیٹھا رہتا تھا، ہم عدالتوں میں اپنا کیس لڑیں گے، آصف زرداری نے ہر کیس کا مقاملہ کیا اور ہر وہ بری ہوئے۔فریال تالپور اور آصف زرداری کے خلاف دائر کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کے خلاف کتنے کیسز بنے، انہوں نے گیارہ سال جیل میں گزارے، ہر کیس میں باعزت بری ہوئے۔ اس کیس میں بھی باعزت بری ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *