حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دیں‎

News Desk

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 28 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول 4 روپے 86 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل میں 52 پیسے ٹیوب ویل میں استعمال ہونے والے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے کمی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل اوگرا کی جانب سے وفاقی وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی سفارش ارسال کی گئی تھی کہ یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے۔ وزرات خزانہ نے اوگرا کی سمری پر غور و فکر کے بعدوزارت خزانہ نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق یکم جنوری سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 16 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 52 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *