علیمہ خان نے ٹیکس ادائیگی کیلئے مزید 13 دن مانگ لئے‎

News Desk

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 13 دسمبر کے بعد 167 ملین روپے کی ادائیگیاں ہوئیں.

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے ابھی تک کوئی ادائیگی نہیں کی گئی. انہوں نے 29.4 ملین روپے ادا کرنے ہیں تاہم ان کا موقف ہے کہ وہ 13 جنوری تک رقم جمع کرا سکتی ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ وہ پیسہ ہے جو پاکستان سے اڑا کر لے جایا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق ان کیسز سے تین ہزار ارب مل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ علیمہ خان 29.4ملین روپے ایف بی آر میں جمع کروائیں۔عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ مذکورہ رقم جمع نہ کروانے پر جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔ اور عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ علیمہ خان چاہیں تو ایف بی آر کے خلاف قانونی کاروائی کر سکتی ہیں تاہم اس سے قبل ان کو مذکورہ رقم ایف بی آر میں جمع کروانی ہو گی۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک جائیدادوں کے حوالے سے کیس میں وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے ٹیکس ریکارڈ کی فائل لاہور رجسٹری میں طلب کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگرعلیمہ خانم کی عرب امارات میں کوئی جائیداد ہے تواس کے بارے میں عدالت کوتفصیلات فراہم کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *