پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ‎

News Desk

تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا.پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا۔ 
دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔ 
وزیر اعلیٰ محمود خان نے سردی کی شدت میں اضافے پر تعطیلات بڑھادیں جس کے بعد اب صوبے بھر میں تعلیمی ادارے 7 جنوری سے کھلیں گے۔

پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث صوبائی محکمہ تعلیم نے تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے بتایا ہے کہ سردی اور دھند کی بنا پر موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مرادراس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول یکم جنوری کی بجائے 7جنوری کو کھلیں گے۔

صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلباءوطالبات کو شدید موسمی حالات کی بنا پر متوقع بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ یہ اقدام طالبعلموں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا ہے۔خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہی۔ چھٹیوں میں 6 دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے، سکول 6 جنوری تک بند ہوں گے۔ توسیع کا فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر کیا گیا  تعلیمی ادارے 7 جنوری کوکھلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات 24 سے 31 دسمبر تک کیلئے دی گئی تھیں۔ تاہم اب ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعطیلات کے دورانیہ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *