العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست نامکمل قرار

News Desk

 سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپیل کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست نامکمل ہے۔ نوازشریف کی درخواست واپس کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ مکمل کرکے دوبارہ جمع کرائی جائے۔یاد رہے میاں نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید اور جرمانےکی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انھیں بری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی اپیل میں اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو شواہد موجود ہونے کے باوجود کم سزا سنائی۔ نیب نے اپنی درخواست میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی ہے۔نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں بھی نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *