چین کا پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان

News Desk

پڑوسی اور پاکستان کے دوست ملک چین نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دینے کا اعلان کردیا ۔چین نے پاکستان کے معاشی اور اقتصادی ھالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے امداد کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم اس کا مقصدعمران خان کی حکومت کو کمزو مالی صورتحال، زرمبادلہ کی قلت اور قرضوں کی بڑے پیمانے پرادائیگیوں میں مدد دینا ہے۔چین کی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، عالمی جریدہ رقم سے روپے کی قدر کو سہارا ملے گا اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی ہو گئی۔

چین کی جانب سے یہ امداد اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان سات سے آٹھ ارب ڈالر کے پیکیج کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا ہے۔ وزرات خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان اسی ماہ میں بات چیت ہوگی جس کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے سخت شرائط پیش کیے جانےکا امکان ہے۔رپورٹ میں اسلام آباد میں اعلیٰ حکومتی افسر کا حوالہ دیا گیا جن کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کیلئے امداد سے ثابت ہوتا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ ہم بحران سے نکل آئیں۔

بین الاقوامی جریدے فنانشنل ٹائمز کے مطابق اب چین کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت اس بات کا ثبوت ہے کہ چین پاکستان کو موجودہ مالیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس چین کی اس امداد سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *