اسلام آباد میں صحافیوں کا فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

News Desk

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کےاسلام آباد  میں  صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر فیصل واوڈا کے سخت الفاظ پر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا اور اٹھ چلے گئے۔فیصل واوڈا نے صحافیوں سے معذرت کرنے کی کوشش کی تاہم صحافی نے فیصل واوڈا کی بات سننے سے انکار کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کوئی ڈراما کریں گے، تو میری منسٹری جواب دہ نہیں.فیصل واوڈا نے کہا کہ ایک دن کےنوٹس پر نہیں جاؤں گا، نہ ہی میری منسٹری کا کوئی بندہ جائے گا، پی اے سی میں جو ڈراما بازی ہورہی ہے، وہ نہیں ہونے دیں گے.13 جنوری سے مہمند ڈیم پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کی جانب سے مہمند ڈیم کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ رزاق داؤد ڈیسکون کمپنی سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور وہ پراجیکٹ پر اثر انداز نہیں ہو رہے ہیں جب کہ کسی کو بھی خلاف ضابطہ کنٹریکٹ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور کام جاری رکھیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کرنے پر فیصل واوڈا نے سخت الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ جیل سے آیا کوئی مجرم یا ملزم مجھ سے سوال کرے برداشت نہیں کروں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *