افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد‎

News Desk

افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادنہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادنہ نقل و حرکت پر پابندی کے متعلق  بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر افغانستان کا نام ویزہ آن آرائیول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جا ری ہے۔ عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ افغان شہریوں کو ایئرپورٹ پر ویزا کے اجراء کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔افغان شہری اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے ان کی ایئر پورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری کی جائے گی ان کی جانب سے قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا۔
افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جا ئے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 20 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے برطانیہ بھیجنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی تفتیشی رپورٹ گذشتہ روز سامنے آئی۔ برطانوی حکومت کی شکایت پر تیار کی گئی تفتیشی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی منظوری سے سیکرٹری داخلہ کو ارسال کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *