امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نئی حکومت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

News Desk

  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہی پاکستان کے لیے امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔

امریکی صدر  نے کہا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں  پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سویت یونین کے افغان جنگ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین نے افغانستان آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے وہاں حملہ کیا تھا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے وہ خود دیوالیہ ہو گیا کیونکہ افغان جنگ انتہائی سخت تھی۔

انہوں نے خواہش کا ظاہر کیا کہ افغانستان میں پاکستان کو لڑنا چاہیے، وہ بھی اسی خطے میں موجود ہے تاہم اب امریکا طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔

امریکی صدرنے ایشین ری ایشورینس انیشی ایٹو ایکٹ پردستخط کرکے قانون کا درجہ دے دیا۔ نئے قانون کے تحت امریکی حکومت سیکیورٹی اوراقتصادی مفادات کوبڑھاوا دینے پررقم خرچ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *