سعودی عرب کا 14 رکنی خصوصی وفد پاکستان پہنچ گیا‎

News Desk

سعودی ولی عہد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا جلد سے جلد آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان کو سعودی سرمایہ کاری کیلئے معاملات جلد سے جلد طے کرنے کا پیغام بھجوا دیا ہے۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب کا 14 رکنی خصوصی وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ 
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حکومت پاکستان کو پیغام بھیجا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کے آغاز کیلئے جلد سے جلد معاملات طے کیے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان خاصے متحرک ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کیلئے درپیش تمام رکاوٹیں جلد سے جلد ختم کی جائیں۔ جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسی سلسلے میں 14 رکنی خصوصی وفد بھی پاکستان بھیجا ہے۔ سعودی عرب کا 14 رکنی خصوصی وفد گزشتہ روز بلوچستان کے شہر گوادر پہنچا۔ سعودی وفد نے گوادر میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور ارزاں نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور گوادر میں آئل ریفائنری قائم کرنے سمیت معاملات طے کئے جائیں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بلوچستان میں سونے اور تانبے کے بیش قیمت ذخائر ریکوڈک میں سرمایہ کاری، ایل این جی گیس فیلڈ اور پاور پلانٹس میں تعاون کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہو گی۔

سعودی وفد گوادر بندرگاہ اور ریکوڈک منصوبے کا بھی دورہ کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے سی پیک منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی معاہدہ کیا ہے جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *