نواب آف کالاباغ ملک وحید خان کا ایچیسن کالج کے استاد میجر جیفری لینگ لینڈز کی وفات پر اظہار افسوس

News Desk

نواب آف کالاباغ ملک وحید خان نے  ایچیسن کالج  کے استاد میجر جیفری لینگ لینڈز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک عظیم استاد اور رہنما سے محروم ہو گئی ہے ۔ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا ۔

میجر جیفری لینگ لینڈز ایک عظیم انسان اور روحانی باپ تھے ۔یجر جیفری انتہائی خاموشی سے رخصت ہوگئے ہیں اور ہمیں اس پر انتہائی افسوس ہے۔ ہم میجر جیفری کی زندگی کو استاد، باوقار شخصیت، کوہ پیما، قصہ گو اور ایک سپاہی کی زندگی سے تعبیر کرتے ہیں جنہوں نے اپنی حیات دوسروں بالخصوص پاکستان کیلئے وقف کی۔

جیفری نے پاک فوج میں بھی خدمات انجام دیں اور میجرکے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ایوب خان نے انہیں پاکستان میں رہنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ میجر جیفری کو ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز بھی نوازا گیا۔

ملکہ برطانیہ کی طرف سے انہیں تعلیم اور انسانی خدمات کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کے صلے میں تمغے سے نوازا تھا.نواب ملک وحید خان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا۔یاد رہے کہ میجر جیفری پاکستان کے نامور سیاستدانوں ، بیروکریٹس ، جنرل اور دیگر بڑے ناموں کے استاد رہ چکے ہیں 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *