وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ‎

News Desk

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم صدر رجب طیب اردگان اور ترکی کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت صدر رجب طیب اردگان نے دی ہے

وزیراعظم اور صدر اردگان پاک ترک تعلقات خطے۔ مسئلہ کشمیر اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ائیرپورٹ سے سیدھا مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا علامہ اقبال کو مولانا رومی سے ایک عقیدت تھی اور علامہ اقبال مولانا جلال الدین رومی کو اپنا روحانی استاد مانتے تھے۔

وزیراعظم عمران خان مخلتف کمپنیوں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان ترکی کے نجی و سرکاری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔جب کہ تجارتی حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
وزیر اعظم عمران خان جمعہ کی رات کو پاکستان واپس آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *