شیخ رشید کا ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان

News Desk

لاہور میں ریلوے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنِخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کر رہے ہیں جب کہ ریلوے کے انجنوں میں ٹریکرز بھی چند روز میں لگ جائیں گے جس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ سال 2019 پاکستان ریلوے کی تبدیلی کا سال ہے اور رواں سال ریلوے میں بہت تیدیلیاں لائیں گے۔ روس اور ترکی کے وزیر ریلوے کو لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔

شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر کہا کہ میرا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ میں شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رہا ہوں۔ یہاں تو چور کو چوکیداری پر لگا دیا گیا ہے۔آصف زرداری سے متعلق انہوں نے کہا کہ اُن کا لیول یہ نہیں تھا جس پر وہ آج موجود ہیں اور وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے بلاول کو بھی مروانے سے گریز نہیں کریں گے۔

ریلوے کی زمینوں کی لیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہیں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بلے کو دودھ کی رکھوالی دینے سے بہتر ہے احتساب ہی بند کردیں، چور ہی چوروں کا احتساب کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت کو لوٹنے والے حکومت کا خرچہ کروا رہے ہیں، جب بھی کوئی چور لٹیرا جیل جاتا ہے تو وہ بیمار ہوجاتا ہے، موجودہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو غیرآئینی سمجھتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *