پاکستان اور ترکی کے درمیان نسلوں کا رشتہ ہے، وزیر اعظم عمران خان

News Desk

وزیر اعظم پاکستان عمران ترکی کے دورہ کے موقع پر انقرہ میں ترک صدر سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں تعاون کررہا ہے۔ ترکی سے تعلقات مزید مستحکم کریں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات  میں بہتری چاہتے ہیں اور صحت کے شعبے میں بھی ترکی سے استعفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان اور ترکی کی عوام کے درمیان نسلوں کا گہرا رشتہ ہے جسے کوءی نہیں توڑ سکتا ۔

پاکستان اور بھارت کا بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے۔ خطے میں امن کے لیے بھارت سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔  انہوں نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لا ئے گا۔

پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر میں ترک کمپنیوں کی معاونت چاہتے ہیں۔ترک صدر نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کے لیے طویل جدوجہد کی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے سیاسی،عسکری اورتجارتی امورپربات کی ہے۔ تمام شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ عمران خان نے ترکی کادورہ کی، پاکستان کے ساتھ سیاسی، عسکری، تجارتی اوردوستانہ تعلقات ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *