آصف زرداری اور فریال تالپور کے اپنے اوپر جے آئی ٹی کے لگائے گئے الزامات مسترد

News Desk

پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین اورسابق صدر آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپورنے جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جس کا الزام عائد کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے الزامات سیاسی انتقام کا نتیجہ ہیں اور دستاویزات کو دیکھے بغیر الزام لگانا آرٹیکل 10 – اے کی خلاف ورزی ہے۔

سابق صدر پاکستان اوران کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کو جے آئی ٹی رپورٹ لیک کروا کے ہمیں بدنام کیا گیا اور میڈیا پر بحث کر کے لوگوں کے ذہنوں میں ہمارے خلاف زہر ڈالا گیا۔صف علی زرداری اور فریال تالپور کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کا رپورٹ پر بحث و مباحثہ بھی اسے مشکوک کر رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جے آئی ٹی نے حکومت کی آلہ کار بن کر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ہتک عزت کی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ زرداری گروپ اور آصف زرداری کی طرف متعصبانہ ہے۔عدالت عظمیٰ میں جمع کرائے گئے جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ فریال تالپور اپنے تمام اثاثے ایف بی آر اور باقی اداروں میں جمع کرا چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *