پی اے سی کی چیئرمین شپ کے معاملے پرعمران خان کے ساتھ نہیں‎

News Desk

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگانے والے پچھتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں. ہم کوئی غنیمت کا مال تھے کہ 7سال جیل کاٹی اور 3سال میں پروڈکشن آرڈر ہوئے۔
ان کا کہنا ہے کہ لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑےکردیئے گئے ہیں۔ 
وفاقی وزیر نے کہا کہ سانپ اور شہباز شریف اکھٹے آرہے ہوں تو پہلے سیاسی طور پر شہباز شریف کو مارو یہ چوری بھی کریں اور اپوزیشن لیڈر بھی بنیں۔ 
ان کا کہنا ہے کہ لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں چور اور چوکیدار ایک ہی صف میں کھڑےکردیئے گئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے شہبازشریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتار ہو کر بھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔ چوروں، ڈاکوؤں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضا میں رکھو۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے۔دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔ اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *