تمام اراکین اسمبلی عوام سے رابطے میں رہیں، وزیر اعظم

News Desk

لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ممبران کے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی مشاورت سے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی  اور  حل کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ممبران قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں اور عوامی مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کیے جائیں تا کہ عوام کو مسائل کے حل میں کسی بھی تکلیف کا اسمان نہ ہو ۔

ممبران نے اقلیتی برادری اور نادار طبقےکے حوالے سے وزیراعظم کے اقدامات، خاص طورپر کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد، بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کے  قیام  پر اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے وزیراعظم نے اقلیتی برادری اور محروم طبقے کے دل جیت لیے ہیں۔

ملاقات میں پارٹی امورپر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ ممبران نے وزیراعظم کو اپنے حلقے میں عوام کو درپیش بجلی، گیس، صحت عامہ اور تعلیم کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ممبران قومی اسمبلی میں اعجاز احمد شاہ، راحت امان اللہ بھٹی، ملک کرامت علی کھوکھ، سردارطالب حسن نکئی، عالیہ حمزہ ملک، صوبیہ کمال خان، ڈاکٹر نوشین حامد، روبینہ جمیل، رخسانہ نوید، شونیلہ ر تھ اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *