ناراض بیوی کو منانے کا انوکھا طریقہ‎

News Desk

اگر کسی وجہ سے شریک حیات میں سے کوئی ایک ناراض ہو جائے تو پھر اسے کیسے منایا جائے۔ہاتھ جوڑے جائیں۔ قسمیں کھائی جائیں یا صرف معافی مانگ کر اعتراف کر لیا جائے۔اس کے لئے ٹیٹو بنوانا  کافی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے لیکن ایک  دھوکے باز شخص نے اپنی شادی بچانے کے لیے یہی تکلیف سہنے کا سوچا۔ بیوی کو دھوکا دینے والے اس شخص نے اپنے سینے اور پیٹ پر  اپنے اعترافی بیان کو ٹیٹو کی شکل دے دی
انسٹاگرام پر وائرل ہونے کے بعد یہ ٹیٹو ریڈٹ اور ٹوئٹر پر بھی وائرل ہوگیا ہے۔
ٹورس کا کہنا ہے کہ ایسا اس نے اپنی بیوی کے اعتماد کو دوبارہ سے جیتنے کیلئے کیا ہے۔وہ اپنی شادی شدہ زندگی بہت تکلیف دہ ہو جانے پر شرمندہ ہے معافی نامے میں ٹورس نے اپنے جھوٹے اور دوغلے ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ گدی ہوئی تحریر دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ٹوررس کی بیوی کا کیا رد عمل تھااعتماد بحال ہوا یا اس سے مزید کسی گڑبڑ کا راستہ کھل گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *