پاک بحریہ کے 4 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی‎

News Desk

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل فیاض جیلانی، وائس ایڈمرل امجد نیازی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل ہیں۔ ترقی پانے والے تمام فلیگ افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

وائس ایڈمرل اطہر مختار اور وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ دونوں افسران ہی پاکستان نیوی وار کالج اور این ڈی یو اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں.وائس ایڈمرل فیاض جیلانی برطانیہ کی کرینفیلڈ یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔
وائس ایڈمرل امجد نیازی اور وائس ایڈمرل آصف خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل امجد نیازی آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج. این ڈی یو اور بیجنگ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔وائس ایڈمرل آصف خالق پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *