جون جولائی تک اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوجائے گا

News Desk

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات علیم خان نے کہا ہے کہ جون جولائی تک اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ اس منصوبے پر عوام کے تین سو ارب روپے لگ چکے ہیں چاہوں بھی تو اسے بند نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے کے لیے تمام چیزیں پہلے سے مکمل کریں گے۔ اورنج لائن منصوبے کو سالانہ 120 ارب روپے دینا پڑیں گے۔اس حساب سے ایک بندے پر ایک ہزار روپے سے بھی زیادہ کی سبسڈی ہے۔


سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 11 سال اپوزیشن میں رہا اور 4 سال آئی ٹی کا وزیر تھا اگر کرپشن کی ہے تو میرے خلاف ثبوت لائے جائیں۔

2015ء سے اب تک میڈیا ٹرائل میں ہوں اور جو چیز ہے وہ کلئیر ہو کر سامنے آنی چاہئیے اگر عمران خان یا میں قصوروار ہیں تو بتایا جائے۔اس سے قبل بھی علیم خان کہہ چکے ہیں کہ ن لیگ نے مجھ پر الزامات لگانے کے لیے بندر رکھے ہوئے ہیں۔میں نے دس سال اپوزیشن میں رہ کر ان کا مقابلہ کیا۔

علیم خان نے کہا تھا کہ( ن ) لیگ نے ملک کا خزانہ خالی کر دیا ہے۔پیراگون ایل ڈی اے میں جو کچھ ہوا حمزہ شہباز اس کا جواب دیں وہ کہہ رہے ہیں کہ میٹرو پر سبسڈی ختم کر دی لیکن ملک نہ لوٹا ہوتا تو سبسڈی ختم نہ کرتے۔لیکن چند دنوں کے اندر یہ مشکل وقت بھی ختم ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *