آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس،ایک ماہ بعد اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور

News Desk

اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور …کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا, استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 6دسمبر 2018 سے ہوگااعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن 1ماہ 3روز بعد جاری کیاگیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018ء سے ہو گا۔

اعظم سواتی نے اپنی وزارت سے 6 دسمبر 2018ء کو ہی استعفیٰ دیا تھا۔ ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن ایک ماہ تین دن بعد جاری کیا گیا ۔خیال رہے کہ اعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018ء کو بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ دیا تھا۔ لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور ہونے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اد رہے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں کیس کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔اعظم سواتی کا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں وزارت کا قلمدان اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، اعلیٰ اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مستعفی ہو رہا ہوں، کسی عہدے کے بغیر اپنا کیس لڑوں گا اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنا دفاع کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *