بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ موخر‎

News Desk

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ چھبیس نکاتی ایجنڈے میں 172 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق کمیٹی سفارشات کی منظوری، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کے تحت ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں کے معاملے پر وزارتی کمیٹی کی سفارشات زیرغورآنے کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین پی پی اور وزیراعلیٰ سندھ کے نام بھی ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ پر غور و غوض کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے 26 نکاتی ایجنڈے میں اجلاس میں سیکریٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ۔سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعنیاتی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو اضافی چارج دینا بھی شامل تھا۔

سیکریٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ۔ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعنیاتی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو اضافی چارج دینا بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔
وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ موخر کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر سپریم کورٹ کےتحریری فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *