راو انوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد

News Desk

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔سپریم کورٹ میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے،مجھے معلوم ہے راؤ انوار کو کیسے پکڑایا گیا ،سابق ایس ایس پی ملیر اتنے دن مفرور رہا ،کیسے جانے دیں ۔چیف جسٹس پاکستان نے راؤ انوار کو سہولیات دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے کیوں نہیں بتایاراؤ انوار کو سہولیات دی جا رہی ہیں ،کیا یہ ریاست کیلئے خصوصی آدمی ہے جو سہولیات دی جا رہی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ رائو انوار یہاں سے کمایا ہوا پیسہ باہر لے جانا چاہتا ہوگا،راؤ انوار نے ایک بندہ مار دیا اب باہر جانے کا کہہ رہے ہیں ، گھروالوں سے کہیں یہاں آکر مل لیں۔راؤ انوار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ ضمانت پر ہیں جب کہ ان کا پاسپورٹ پہلے سے ہی اتھارٹیز کے پاس موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *