ملک کے اندر اور سرحدوں پر امن چاہتے ہیں،آرمی چیف

News Desk

 پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لیا، جبکہ مشرقی سرحد پر عباس سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا اورروایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے حربی مشقیں دیکھیں۔

آرمی چیف نے دفاعی کور کے طور پر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشینی دستوں کی کارکردگی دیکھی اور تربیت کے بہترین معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے بہترین تربیتی معیار اور آپریشنل صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے  ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاک فوج کی حربی صلاحیتوں میں نکھار لائی ہے، جنگی آلات سے لیس تربیت یافتہ فوج ہی جنگ روک سکتی ہے۔

بابائے قوم کے وژن کے تحت پاکستان امن کا خواہش مند ہے۔ ہماری بہترین تربیت یافتہ مسلح افواج امن کی ضامن ہے۔آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

ملک کے اندر اور اپنی سرحدوں پر امن چاہتے ہیں۔پاک فوج ہی امن کی ضمانت دیتی ہے۔ جنگی آلات سے لیس تربیت یافتہ اور باصلاحیت فوج ہی جنگ کو روک سکتی ہے۔ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ داخلی صورتحال بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *