پاکستان تحریک انصاف نے آصف زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس واپس لے لیا

News Desk

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے اور درخواست گزار خرم شیر زمان نے مؤقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری کے خلاف بہت سے مصدقہ شواہد ملے ہیں معاملے کو سپریم کورٹ کے کر جانا چاہتے ہیں۔

رکن الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے استفسار کیا تو کیا آپ اپنی پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں ؟ 
اس پر خرم شیر زمان نے جواب دیا جی میں اپنی پٹیشن واپس لیناچاہتا ہوں۔ الیکشن کمیشن نےہدایت کی کہ پٹیشن واپس لینے کی تحریری درخواست دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کیخلاف ریفرنس کو بڑے فورم پر لے کرجائیں گے کیس کو سپریم کورٹ لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا پاناما کے بعد یہ سب سے بڑا کیس ہے۔ آصف زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے۔کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے الیکشن کمیشن سے کیس سپریم کورٹ منتقلی کی اجازت مانگی ہے۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے امریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے۔ اثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے۔ آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *